• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان وکلاء کنونشن، 10 فروری کو شاہراہ دستور پر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)آل پاکستان وکلاء کنونشن میں سپریم کورٹ میں آٹھ ججوں کی تقرری کے حوالے سے طلب کیا گیا10 فروری کا جوڈیشل کمیشن کااجلاس منسوخ کرنے اور 26 ویں آئینی ترمیم کو واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے 10فروری کو شاہراہ دستور پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، شرکاء کاجوڈیشل کمیشن کا اجلاس منسوخ کرنے ، 26 ویں آئینی ترمیم کو واپس لینے کا مطالبہ،کنونشن کے شرکاء نے کہاہے کہ اگر آج نشانہ قیدی نمبر 804 ہے تو کل بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف بھی ہوں گے ، ہم اگر چاہیں تو جسٹس محسن اختر کیانی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنائیں گے ،26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کو فتح کر لیا گیا ہے ، پیکا 2025کے ذریعے میڈیا کو فتح کر لیا گیا ہے ، ملک آج تاریخ کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید