• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا، ہرصورت مکمل کرنا ہوگا، حافظ نعیم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ محض سیاسی و اخلاقی حمایت کی یقین دہانیوں کرا کے کشمیریوں سے جان نہ چھڑائی جا ئے، کشمیر تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اسے ہرصورت تکمیل تک پہنچانا ہوگا، بھارت سے آلو،پیاز، ٹماٹر کی تجارت سے کشمیر آزاد ہوگا اور نہ ہی صرف کشمیر کمیٹی سے مسئلہ حل ہونے والا ہے، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیامشاہدحسین کی سربراہی میں فرینڈ آف کشمیر فورم کا قیام عمل میں آیا۔ امیر جماعت کی صدارت میں ہونے والی کانفرنس میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان،سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سینیٹر مشاہد حسین، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق ، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری، کشمیری رہنما غلام محمد صفی ودیگر شامل ہیں۔ کانفرنس میں سینیٹر مشاہدحسین سید کی سربراہی میں فرینڈ آف کشمیر فورم بنانے کی منظوری دی گئی۔ فورم کا مقصد مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری میں رائے عامہ ہموار اور لابنگ کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید