راولپنڈی(راحت منیر)پاکستان میں ہر 25واں شہری ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہے،کل آبادی کا چار اعشاریہ05فیصداس مرض میں مبتلا ہے جن میں3اعشاریہ33فیصد نوجوان،چار اعشاریہ 42فیصد بالغ شہری،ایک اعشاریہ48فیصد بچے ہیں ،منشیات کے عادی افراد میں یہ شرح 43 اعشاریہ42فیصد ہے پنڈی میں 2048 سے زائد افرادشکار ہیں مختلف امراض کے شکار افراد میں یہ شرح46اعشاریہ 92فیصد ہے،لوکلائز ہیپاٹائٹس ایلیمینیشن اینڈ پریونشن پروگرام کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی سات یونین کونسلوں میں انسداد ہیپاٹائٹس مہم میں دس ہزارتین سو47گھروں میں47ہزار728افراد کی سکریننگ کی گئی ، 2048 سے زائد مرد و خواتین میں ہیپاٹائٹس سی اور بی کی تصدیق ہوئی، 22 افراد کےبیک وقت ہیپاٹائٹس بی اور سی کاشکار ہونے کی تصدیق ہوئی، ہیپاٹائٹس کا شکار حاملہ خواتین کی تعداد 8 رہی، پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق کے مطابق ہیپاٹائٹس کے شکار تمام مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔