ریاض (شاہدنعیم)سعودیہ اور پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشگردی کی مالی معاونت کیخلاف معاہدے کی منظوری، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے حوالے سے مالی معاونت کے حوالے سے تحقیقات کے تبادلے کی منظوری دیدی گئی، کابینہ نے سعودی پریذیڈینسی آف اسٹیٹ سکیورٹی کے زیر انتظام سعودی ڈائریکٹریٹ آف فنانشل انویسٹیگیشن کو پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت اور متعلقہ جرائم سے متعلق تحقیقات کے تبادلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی ۔ اجلاس میں شامی عبوری صدر احمد الشرع اور جرمن صدر فرینک والٹر اشٹائنمر کے ساتھ سعودی ولی عہد کی ملاقاتوں اور یورپی کونسل کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فون رابطے اور بات چیت کا جائزہ بھی لیا گیا۔