• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40 افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی

اسلام آ باد ( رانا غلام قاد ر ) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40 افسران کوگریڈ 17 سے 18 میں ترقی دیدی گئی ترقی کے نوٹیفکیشنز جاری ، منعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے ۔ ترقی پانے والے بیشتر افسران کو موجودہ مقامات پر ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس سروس آف پاکستان اور آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کی ترقیوں کے نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کئے گئے، جاری کردہ نوٹیفکیشنز کی تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن گریڈ 17 کے افسران کو ترقی دی گئی ، ان میں کیپٹن (ر) عبدلوہاب خان کو پنجاب حکومت، زارا زاہد کو سندھ، شگفتہ جبیں کو پنجاب ح، نبیل احمد میمن کوپنجاب ح، ثناء طارق سید کوسندھ ، محمد ماجد الطاف کو سندھ ، سیمال مشتاق کو پنجاب، عیسیٰ خان کو سندھ ، اریب احمد مختار کو گلگت بلتستان ، زینب طاہر کو پنجاب، حسن ظفر کو سندھ ، حافظ محمد ذیشان ارشد کو سندھ ، عائشہ خان کو پنجاب، نادیہ نواز کوخیبرپختونخواہ ، خزیمہ انور کو گلگت بلتستان، سیکشن افسر داخلہ ڈویژن چوہدری اویس افضل کو خدمات جاری رکھنے، فیصل نور کو سندھ ح، نادر شہزاد خان کو سندھ ، فضل الرحمان کوپنجاب ، سارہ امجد کوسندھ، ساگر کمار کو بلوچستان ، آمنہ احسان کو پنجاب اور انعم فاطمہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید