• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل پاکستان ویژن 2047، سائبر سیکورٹی الائنس باضابطہ طور پر لانچ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ڈیجیٹل پاکستان ویژن 2047 کے اعلان کے ساتھ ساتھ سائبر سیکورٹی الائنس باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ، ڈیجیٹل پاکستان وژن 2047 اور سائبر سیکیورٹی الائنس کا مقصد قومی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور ڈیجیٹل استحکام کو یقینی بنانا ہے تاکہ پاکستان کو 2047تک ٹیکنالوجی میں عالمی قیادت کے لیے تیار کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین سائبر سیکورٹی الائنس و سیکورٹی ایکسپرٹس پرائیویٹ لمیٹڈ عمار جعفری نے دیگر عہدیداران کے ساتھ لانچنگ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، عمار جعفری نے کہا سائبرسیکورٹی پالیسی گذشتہ دورحکومت میں بنی ، سائبرسیکورٹی کی رینکنگ میں پاکستان کی رینکنگ بہترہوئی ہے ، اس وقت بچوں کوسائبر سیکورٹی سے متعلق پڑھانا اور سکھانا چاہیے ، ماضی کے تمام ٹھگز اب سائبرکریمنل بن چکے ہیں ، ڈبکی لگاکر باہر جانے والے نوجوانوں کوسائبرکریمینل آسانی سے نشانہ بناتے ہیں ،ان سے نمٹنے کیلئے ہم نے سائبر سیکورٹی الائنس بنایا ہے ،ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا دنیابھرمیں اے آئی آچکی ہے لیکن ہماری پالیسی ابھی نہیں بنی ، ہم نے الائنس اس لئے بنایا تاکہ تمام سیکٹرز کو کور کرسکیں، موجودہ حالات میں سائبر سیکورٹی کسی ایک آدمی یا ادارے کے بس میں نہیں کہ اسے حل کرسکے ، ڈیجیٹل پاکستان وژن 2047 ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید