• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ بجلی کے میٹر عوامی املاک سے ہٹا کر کھمبوں پر لگانیکی مہم شروع

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت توانائی پاور ڈویژن،بورڈ آف ڈائریکٹرز اورچیف ایگزیکٹو افسر کیسکوکی خصوصی ہدایت پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی صارفین کی سہولت اور عوامی مطالبہ کے پیش نظر لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے،اس سلسلے میں کوئٹہ میں بجلی لائنوں (فیڈروں)کو مرحلہ وار بجلی چوری سے پاک کرنے پر کام شروع کر دیا گیاہے۔اس مہم کے تحت سب ڈویژن کی سطح پر کچھ فیڈروں کاانتخاب کرکے سپیشل کامبنگ یعنی میٹروں کی نمایاں جگہ پر دوبارہ تنصیب کی جائے گی تاکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹیکی حفاظتی اصولوں کے مطابق برقی میٹروں کو عوامی املاک سے ہٹاکر بجلی کے کھمبوں پردوبارہ تنصیب کے عمل کو یقینی بنایاجائے۔ اس مہم کامقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ درست اور بروقت میٹرریڈنگ کو یقینی بناناہے نیزبرقی میٹروں کی محفوظ اور نمایاں جگہوں پر از سر نوتنصیب کا عمل زیادہ قابل اعتبار اور صارف دوست نظام کی جانب سنگ میل ثابت ہوگا جس کے بعد بجلی چوری کی روک تھام میں بھی خاطر خواہ مددملے گی،پہلے مرحلے میں کیسکوکچہری سب ڈویژن کوئٹہ کے شہبازٹاون فیڈرکاانتخاب کیاگیاہے جس میں چمن ہائوسنگ اسکیم ،شہبازٹائون کے علاقے پر کامبنگ اور میٹر سکورننگ کاکام شروع کردیاگیاہے۔ اس کے بعد اگلے مرحلہ کے تحت شہرکے دیگر فیڈروں پر بھی یہی عمل دہرایا جائے گااورمرحلہ وار تمام فیڈروں سے بجلی چوری کامکمل خاتمہ یقینی بنایاجائے گا۔مہم کی کامیابی سے مختلف علاقوں میں ڈائریکٹ اور غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے علاوہ مذکورہ فیڈرسے لوڈشیڈنگ بھی ختم کردی جائے گی۔ کیسکونے صارفین سے اپیل کی کہ وہ مہم کی کامیابی کے لئے کیسکوٹیموں سے تعاون کریں ۔
کوئٹہ سے مزید