کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ائیرپورٹ پولیس نے دوران چیکنگ نجی ہسپتال کے مالک کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او ائیرپورٹ تھانہ عبد الحئی گرانی بلوچ دیگر عملے کے ہمراہ طور ناصر پھاٹک پر معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دروان ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گھیرے میں لے کر ڈرائیور محمد اسلم کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نےدس اکتوبر2023 میں یارو کے قریب نجی ہسپتال کے مالک موسی کو قتل کیا تھا ۔ملزم کرائم برانچ پولیس کو مطلوب تھا جسے کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا۔