• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTA فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس کے اجراء کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز (ایف ایس ایس ) لائسنس کیلئے ڈرافٹ تیار کرلیا، لائسنس کی میعاد 15سال اور ابتدائی فیس 5لاکھ ڈالرز ہوگی ، ڈرافٹ پر عوامی مشاورت کا آغاز ہوگیا ، ایف ایس ایس کے تحت فکسڈ ارتھ اسٹیشنز، فکسڈ گیٹ وے ارتھ اسٹیشنزکے قیام کی اجازت ہوگی ، لائسنس کے تحت فکسڈ ٹرمینل ارتھ اسٹیشنز کے قیام کی بھی اجازت دی جائے گی، یہ سروس صرف رجسٹرڈ سیٹلائٹ آپریٹر کے ذریعے فراہم کی جاسکتی ہے، لائسنس کے تحت عوامی سوئچڈ زمینی نیٹ ورک اور موبائل سیٹلائٹ سروسزکی ممانت ہوگی، لائسنس کے تحت ریڈیو اور ٹی وی براڈکاسٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی ، ڈرافٹ کے مطابق بحری جہاز، ہوائی جہاز اور گاڑیوں کے لیے سیٹلائٹ پر مبنی سروسز کی اجازت نہیں ہوگی ۔

ملک بھر سے سے مزید