لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹرنیشنل رابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدر آباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کی مزمت کرتے ہوئے اس کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے، کمیٹی نے کہا کہ حیدرآباد کےکارکنوں کے خلاف قائم کی جانے والی ایف آئی آر سراسر مضحکہ خیز ہے، رابطہ کمیٹی کےکنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی ، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینر اورسینئرایڈوائزر ڈاکٹرندیم احسان، رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ حیدری، علی تراوش اورعاطف شمیم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں مخبروں کے کہنے پر کار کنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،سیکٹرای کے کارکن لاریب،مجید راجپوت، یاسر راجپوت،امتیازعلی، زوہیب نبی،حمزہ شیخ، رضوان شیخ، حارث جعفری،ندیم راجپوت، محمد وسیم، سیکٹرایف کے مسلم گدی ، اقبال آرائیں، نعیم آرائیں، اسرار شیخ ، اکبرشیخ، عارف اوڈین اور عبدالقیوم عرف ادریس شامل ہیں گرفتارکیاگیا ہے۔