کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں معروف گلوکار فخر عالم کے گھر میں ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ درخشاں پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ فخر عالم کے والد کے اسٹاف آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مدعی کے مطابق29جنوری2025کو تقریباً 12بجے دوپہر بنگلہ نمبرC-129اسٹریٹ نمبر 26 ڈی ایچ اے فیز 6 کراچی پر مین ڈیوٹی کے لیے پہنچا تو مجھے چوکیدار چوہدری محمد لطیف ولدچوہدری خیر محمد بنگلے کے گیٹ کے باہر کھڑا ملا جو ساتھی سے گھانس کاٹنے والی مشین وصول کررہا تھا ۔مجھے دیکھ کر وہ ٹانگیں کانپنے کا ڈرامہ کرنے لگا اور مجھے بتایا کہ کہ مجھے کمزوری ہورہی ہے ،جب میں بنگلے کی طرف بڑھا تو بنگلے کا مرکزی دروازہ کھلا ہوا تھا اور اندر ساری چیزیں بکھری ہوئی تھیں۔ میں نے اپنے مالکان کو اطلاع دی جنہوں نے مجھے کہا کہ میںپولیس کو اطلاع کروں ۔بعد ازاں یہ تمام حالات ومعاملات سی سی ٹی وی کیمرے کےذریعے جائزہ لیکر ہم انتہائی مکمل رائے کو پہنچے ہیں کہ یہ واردات چودری نہیں کی بلکہ ڈکیتی کی ہے ۔مدعی کے مطابق یہ چار لوگ تمام مرد ہمارے گھر کے باہردیکھے گئے تھے جس قسم کا شورشرابہ ہوتارہا اس سے صاف ظاہر ہے کہ انتہائی اعتماد کے ساتھ واردات بلاخوف وخطرکے کی گئی ہے۔ ہمیں تمام شہادتوں سے اپنے طور پر انکوائری کرنے سے واضع ہوا ہے کہ ہمارا چوکیدار محمد لطیف ولدخیر محمد اور ہمارا نکالا گیا کنٹریکٹ ملازم الیکٹریشن محمد ضیاالدین کی باہمی سازش کے نتیجے میں وہ چار ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھے گئے جو کہ انتہائی آزادی سے گھر کے اندر نصف شب کےء بعدداخل ہوئے اور اسی علاقے کا ایک آدمی جو کہ دوسرے لوگوںکے ساتھ مل کر تین بار آیا ہے جس سے سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں ۔