• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی کارکن ضرور ہوں لیکن سیاسی نوکر نہیں‘ جنید اکبر

پشاور‘مردان (نمائندہ جنگ )پی ٹی آئی خیبر پختونخواکے صدرجنیداکبرخان کا کہنا ہے کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں‘ اس لئے بھگت رہے ہیں‘پارٹی میں چوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں‘گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا بلکہ جو ڈیلیور کرے گا صرف وہی پارٹی میں رہے گا‘میں سیاسی کارکن ضرور ہوں لیکن سیاسی نوکر نہیں‘ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہوں گا‘ اگر خان صاحب میری بات سے اتفاق نہ کریں تو اسی وقت صوبائی صدارت چھوڑ کر گھر چلا جاؤں گا۔ بدھ کو مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنیداکبر کاکہناتھاکہ8فروری کو یوم سیاہ منائیں گے ‘پہلے وزیر اعلیٰ جلسے جلوسوں کے اخراجات برداشت کرتے تھے لیکن اب اخراجات کارکن اپنی جیب سے کریں گے ‘پی ٹی آئی ہمارا گھر ہے اسے مل جل کر چلائیں گے لیکن پارٹی میں چوروں کے لئے کوئی جگہ ہوگی نہ گدھے اور گھوڑے برابر ہونگے ،ایک ایک بندے کی رپورٹ خان صاحب تک پہنچاؤں گا۔علی امین گنڈا پور ہمارے وزیر اعلیٰ ہیں اور جب تک انہیں عمران خان کا اعتماد حاصل ہے ہم ان کے دست وبازو بنے رہیں گے۔ ادارے مضبوط ہوں تو ملک مضبوط ہوگا لیکن انہیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی‘ہمارے ساتھ زور زبردستی نہیں چلے گی ،کوئی ہمیں جتنا بھی دبائے گا ہم اتنا ہی ابھریں گے اور وقت آنے پر ہر ایک کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے‘ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ آئیے ایک دوسرے کی غلطیاں معاف کرتے ہیں ایک دوسرے کیساتھ چلیں گے تو یہ ملک چلے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید