لاہور(نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم (سی پی اے)کی 2 روزہ کانفرنس سات اور آٹھ فروری کو ہوگی۔ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ جبکہ قائم مقام صدر مملکت و چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ کانفرنس میں پاکستان 20 ممالک کے 100 سے زائد سپیکرز، ڈپٹی سپیکرز، اور پارلیمانی شخصیات جبکہ پاکستان سے سینیٹ، قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز،ڈپٹی سپیکرز اور 100 سے زائد پارلیمانی ارکان شرکت کریں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان شاہی قلعہ میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے کئی ممالک سے پارلیمانی شخصیات کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔