• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر ٹک ٹاک بنانے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے باپ بیٹا ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر ٹک ٹاک بنانے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے اسٹیشن کی حدود لانڈھی ریلوے ٹریک بابا رحمن ڈاؤن ٹرین کی ٹکر سے بچے سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس اور فلاحی ادارے کے رضاکار موقع پرپہنچ گئے،دونوں لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی ،ہیڈ محرر لانڈھی ریلوے رمضان کے مطابق متوفی کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ اور 45 سالہ جمیل کے نام سے ہوئی ،جو ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ ٹرین کی ذد میں آکر جاں بحق ہوگئے،دونوں متوفی آپس میں باپ بیٹے ہیں ،جو مظفر آباد کالونی کے رہائشی اور ان کا آبائی تعلق سکھر سے تھا،ہیڈ محرر کے مطابق متوفیوں کے ورثاءکی تلاش کاعمل جاری ہے ،جبکہ ورثاءکے فوری نہ ملنے کی صورت میں لاشیں امانتا سردخانے میں رکھ دی گئی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید