• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات میں تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر، فپوآسا سندھ شاخ پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمروا نے سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹ وائس چانسلر لگانے کے بل کی منظوری کے بعدحکمتِ عملی میں تبدیلی کردی ہے اور کہا ہے کہ تدریسی بائیکاٹ کی طوالت سے طلبہ متاثر ہوئے ہیں، اور ہم ان کے تعلیمی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں ،فپوآسا سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جمعرات، 6 فروری2025 سے تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پر مکمل بحال کرے گی انھوں نے کہا کہ بل کے حوالے سے رابطے اور قانونی جنگ کی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید