کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر محسن علی نے وزیر اعظم شہبار شریف سے اپیل کی ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی ، کراچی کیمپس کے ریٹائرڈ اساتذہ اور عمال کے واجبات اور پینشن کی ادائیگی کے لئے وفاقی محتسب کے فیصلے پر تعمیل کے لئے وائس چانسلر کو ضروری احکامات جاری کئے جاہیں چونکہ یہ ریٹائرڈ ملازمین 2017 سے اپنے کمیوٹیشن کے واجبات کی ادائیگی کے منتظر ہیں جبکہ انہیں گذشتہ پانچ ماہ سے پینشن بھی ادا نہیں کی جارہی ہے ۔ مالی پریشانی اور میڈیکل کی بروقت سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے اب تک سات ریٹائرڈ اساتذہ اور عمال کا انتقال ہوچکا ہے جس کے واحد ذمہ دار موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ ہے کہ " پینشن خیرات نہیں ، حق ہے" ، پینشن کی عدم ادائیگی سپریم کورٹ کی رولنگ کے خلاف ہے اور یہ عمل توہین عدالت کے ضمرے میں آ تا ہے