ریاض(شاہدنعیم) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جلد سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کا دورہ کروں گا۔امریکی صدر کا سعودی عرب کا دورہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی صدارت سنبھالنے کے بعد ان کے پہلے غیر ملکی دوروں میں سے ایک ہوسکتاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔صدر ٹرمپ نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی وزیر اعظم سے بات کریں گے۔