• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک آف انگلینڈ کی متوقع شرح سود میں کمی۔معیشت اور مہنگائی پر اثرات

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین معیشت اور عوام بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بنیادی شرح سود 4.75 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد تک آسکتی ہے، کیونکہ برطانیہ کی معیشت حالیہ مہینوں میں سست روی کا شکار رہی ہے۔

شرح سود میں کمی کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا ہے، جو دسمبر 2024 میں کم ہو کر 2.5 فیصد تک آ گئی تھی۔ تاہم، یہ اب بھی بینک آف انگلینڈ کے 2 فیصد ہدف سے زیادہ ہے اور بجٹ میں متوقع تبدیلیاں مہنگائی میں دوبارہ اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدی محصولات (ٹیرِف) کے نفاذ یا دھمکیوں سے عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے کا خطرہ ہے، جس کے اثرات برطانوی معیشت پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ 

ان عوامل کی روشنی میں بینک آف انگلینڈ کے فیصلے کو معیشت کےلیے اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید