• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مل کر پاکستان کو بنانا ہے، ایک دوسرے کی بہت ٹانگیں کھینچ لیں، شہباز شریف کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان اس مرتبہ اڑے گا‘ اسے گرنے نہیں دیں گے‘ مل کر پاکستان کو بنا نا ہے‘ ایک دوسرے کی بہت ٹانگیں کھینچ لی ہیں ‘ ملک کو اس وقت بھائی چارے‘ امن ‘ ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے‘تنخواہ دار طبقہ کو بھی سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے 300ارب روپے ٹیکس دیا‘مشکل فیصلے کرلئے اب آگے سفر آسان ہے‘ مایو س ہونے کی ضرورت نہیں ہے‘میرادل گواہی دے رہا ہے کہ اب ملک ترقی کرے گا۔بزنس کمیونٹی ملک کو ٹیک آف کرانے کیلئے مشورے دے‘سیا سی حکومت اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ‘ میری ایک ہی خواہش ہے کہ پاکستان ترقی کے سفر پر چل پڑے ‘لوگ کہیں کہ ایک خا دم آیا تھا جس نے ملک کو پٹری پر چڑھادیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ یوم تعمیر و ترقی کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے بزنس کمیونٹی سے مخاطب ہو کر کہا کہ اب آپ کی مشاوت سے پالیسیاں بنیں گی‘بزنس مین اور سرمایہ کار میرے بازو بنیں‘بزنس کمیونٹی کو ایسا ماحول دیں گے کہ وہ سر مایہ کاری کریں ان کے پاس اربوں رو پیہ ہے ۔ وزیر اعظم کاکہناتھاکہ ایک سال کا سفر اندھیروں سے اجالوں کا سفر ہے‘جون 2023میں آئی ایم ایف سے پروگرام کیلئے بہت محنت کی۔ اسلامی ترقیاتی بنک کے ایم ڈی سے درخواست کی کہ ایک ارب ڈالر کی فنا نسنگ کردیں‘ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کی وجہ سے عام آدمی کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔معیشت بحال ہو گئی ہے۔ مہنگائی چالیس فی صد سے کم ہوکر دو اعشاریہ چار فی فی صد پر آگئی ہے۔انہوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا کہ ملک کو ٹیک آف کرانے کیلئے آپ نے مشورے دینے ہیں ۔ ہم نے کا روبار کو ترقی دینی ہے۔ ٹیکسز کو کم کرنا ہے‘آئی ایم ایف سے کمٹ منٹ نہ ہوتی تو ابھی پندرہ فی صد ٹیکس کم کردیتا۔افغانستان کو اسمگلنگ روک دی گئی ہے۔ا سمگلنگ رکنے کی وجہ سے 211ملین ڈالر کی چینی افغانستان کو برآ مد کی گئی ہے۔ا سمگلنگ نہ روکی جاتی تو یہ پیسہ سمگلرز کی جیب میں جا تا۔چیئر مین ایف بی آر سے کہا ہے کہ سر مایہ کاروں سے زیادتی نہیں ہو نی چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید