کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کلفٹن بلاک 4 باغ ابن قاسم نزد بارہ دری سے تین روز قبل زخمی حالت میں ملنے والا 20سالہ محمد الیاس ولد بہرام خان جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، نوجوان کا آبائی تعلق بونیر سے اور وہ ایم پی آر کالونی میں رہائش اختیار کئے ہوئے تھا،واقعہ کا مقدمہ متوفی کے چچا عبیداللہ کی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔