• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ ،کاشتکاروں نےاپنی مدد آپ کےتحت آببپاشی نظام کی بحالی شروع کردی

پشاور (نیوزرپورٹر) چارسدہ میں کاشتکاروں نے چندہ اکھٹا کرکے اپنی مدد آپ کے تحت آبپاشی کے نظام کو بحال کرنےکےکام کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق 2022 سیلاب کے باعث سردریاب ، گل آباد ، منظورے ، حسن خیل سمیت کئی دیہاتوں کی ہزاروں ایکڑ زمین کی آبپاشی کا مین چینل ( نالہ) دریا برد ہوا تھا جس کے نتیجے میں کھیتوں کے لیے پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہزاروں ایکڑ زمین بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا ، علاقے کے کاشتکاروں نے آبپاشی کی نظام کو بحال کرنے کے لیے حکومت سمیت متعلقہ اداروں کی دروازے کھٹکھٹائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ملی جس کے بعد کاشتکاروں نے فی جیرب چندہ اکھٹا کرکے آبپاشی کے نظام کی بحالی کا آغاز کردیا اور گزشتہ روز کاشتکاروں کے مشران حاجی خان باچہ ، سابق ایم پی اے ارشد خان ، زاہد جان ، طارق جان ، امان الحق، امیر سیاب اور دیگر نے کام کا آغاز کردیا اور کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ آبپاشی کے نظام کی بحالی میں مالی امداد جاری رکھیں تا، اس موقع پر کاشتکاروں کے مشران نے کہا کہ حکومت سے بھی مسلسل رابطہ میں ہے حکومت نے بھی متاثرہ جگہ کے لیے پی سی ون تیار کی ہے جس کی منظوری بھی جلد متوقع ہے مشران نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ بحالی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کریں۔
پشاور سے مزید