• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے قتل میں ملوث میاں بیوی گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )موچکو تفتیشی پولیس نے تین دن قبل ہونے والے خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق 4 فروری کو مشرف کالونی ماڑی پور میں گھر سے خاتون عائشہ کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ مقتولہ عائشہ کے گلے پر رسی کے نشان تھے جبکہ اس پر شدید تشدد بھی کیا گیا تھا اور مقتولہ کے پہنے ہوئے طلائی زیورات بھی غائب تھے۔ مقتولہ کی 8ماہ قبل شادی ہوئی تھی جو کہ حاملہ تھی۔ خاتون کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر 47/2025بجرم دفعہ 302/34ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ واقعہ کی تفتیش کے لئے انسپکٹر میر محمد لاشاری کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی اور فوری طور پر مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کی گئی۔ پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل کے اصل محرکات معلوم کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میاں بیوی ہیں جن کی شناخت نواب خان ولد احمد علی اور رخسانہ زوجہ نواب خان کے نام سے ہوئی۔ ملزمان مقتولہ کے گھر کے ایک پورشن میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے۔ملزمہ کا مقتولہ کے گھر میں آنا جانا تھا اور زیورات و پیسوں کی لالچ میں ملزمان نے واردات کی۔ وقوعہ کے روز مقتولہ کو گھر میں اکیلا پا کر ملزمان نے واردات کی اور تشدد کے بعد شازیہ کو قتل کردیا جبکہ شازیہ کے پہنے ہوئے طلائی زیورات بھی چھین لئے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید