ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواں شہر چوک سے ڈیرہ اڈا چوک، ڈبل پھاٹک چوک، ڈبل پھاٹک بازار، نادرا آباد پھاٹک مل پھاٹک اور مظفرآباد پل بازاراطراف سےتجاوزات کو کلیئر کروا دیا۔بوسن روڈ چونگی نمبر 6 کے اطراف تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے روڈ کی حدود میں قائم شیڈ اور تھڑے مسمار کر دیئے گئے ۔