• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 24 مقدمات درج کرلیے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 24مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کوتوالی، صدر ،چہلیک اور مظفر آباد کے علاقوں سے ملزمان تنویر ،طارق، خرم شبیر اوررشید اصغر کے موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے حفیظ الرحمن سے نامعلوم ملزمان موبائل و رجسٹریشن بک لے گئے جبکہ جاوید اقبال ، عظیم ،محمد سیفل ، اسفند یار ، محمد اکبر ،انعام الحق ، غلام فاطمہ ،خالد محمود ،حق نواز ،آفتاب حسین ، اقبال حسین ،محمد ندیم ، عامر خان ، شہباز ، رمضان ، لیاقت ،فیاض ،فہیم ،وصی حسین اورمجیب اللہ کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید