• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح مزید کم، 1.02 فیصد رہی

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوئی ہے اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.21فیصد کمی کے ساتھ 1.02 فیصد رہی ، حساس اعشاریوں کے انڈیکس کے مطابق رواں ہفتے جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹرکی قیمت میں 11.42فیصد ،آلو 5.99فیصد ، پیاز 4.38فیصد ، مرغی 3.95فیصد ، دال چنا 1.72 فیصد ، دال ماش 0.82فیصد ، چاول 0.54فیصد ، سرسوں کا تیل 0.47فیصد ، ایل پی جی 1.08فیصد کمی ہوئی ، جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں کیلےکی قیمت میں 3.25فیصد ، چینی 1.78فیصد ، لہسن 0.44فیصد ، نمک 0.39فیصد ، پائوڈر دودھ 0.07 فیصد ، خوردنی تیل 0.04 فیصد ، ڈیزل 2.67فیصد ، پیٹرول 0.38فیصد ، سگریٹ کی قیمت میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا ۔
اسلام آباد سے مزید