• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو فوری کھولا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ ،سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق، ضیاء الحق، توقیر بھٹی، نعمت اللہ، امین آغام ارشد اچکزئی، سردار بہلول اور سردار احمد نے بیان میں گزشتہ روز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر چھاپے اور رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی سیکرٹریٹ کو فوری طور پر کھولا اور گرفتار رہنمائوں کو رہا کیا جائے۔درایں اثناء انہوں نے بیان میں کہا کہ کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہے مگر افسوس نااہل افسران نے اسے کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔ پورے شہر میں ٹریفک سگنل کا نام نہیں سٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں جبکہ شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی کوئی بھی گلی اور سڑک ایسی نہیں جو ٹوٹی ہوئی نہ ہو۔ دوسری جانب ایگل فورس اور ٹریفک پولیس نے چیکنگ کے بہانے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر صوبوں سے آئے افسران اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید