• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

* میں ماحول دوست ہوں۔

* میرا نام لیڈی بگ Ladybug ہے۔

* میں گوشت خور کیڑا ہوں اور میں سست تیلے کا دشمن ہوں۔

* میں تقریباً 150 فصلوں کے کیڑوں کو ایک دن میں کھا جاتا ہوں۔

* پھول درخت پودے میرے دوست ہیں۔ میں کسی پھول پودے یا درخت کو نہیں کھاتا بلکہ دوسرے کیڑوں کو بہت شوق سے کھاتا ہوں جو فصلوں اور پودوں کو کھانے آتے ہیں۔

* میرے بچے بھی ایک دن میں فی کس 40 سے زیادہ کیڑے کھا جاتے ہیں۔

* مجھے قدرت نے یہ کام سونپا ہے، لہذا میری کسانوں کچن، گارڈننگ کرنے والے بہن بھائیوں سے التجا ہے کہ مجھے دشمن نہیں دوست سمجھیں اور مارنے سے گریز کریں۔