• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا کا احتجاج‘ ایس ایس پی حیدرآباد چھٹیوں پر چلے گئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)وکلا کے کئی روز سے جاری سخت احتجاج‘ نیشنل ہائی وے پر دھرنے کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد چھٹیوں پرچلے گئے ‘ چارج ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابدعلی بلوچ کے حوالے کردیاگیا‘ ایس ایس پی کے چھٹیوں پر جانے کانوٹیفکیشن ملنے پر حیدرآباد کے وکلا نے نیشنل ہائی وے پر 3روزسے جاری احتجاج اور دھرنا ختم کردیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوناشروع ہوگئی ‘حیدرآباد ہائی کورٹ بار کے صدر ایاز حسین تینو اور جنرل سیکریٹری عرفان بگھیو نے کہاہے کہ شہریوں کو پریشانیوں کے باعث پرامن طورپر احتجاج ختم کیاہے ۔جوڈیشل کمیشن کی فائیڈنگ کاخیرمقدم کریںگے۔تفصیلات کے مطابق وکیل کے خلاف گاڑی پر سرکاری رنگ کی نمبر پلیٹ لگانے پر مقدمہ کے اندراج سے شروع ہونے والا تنازعہ جس کے دوران وکلا نے بھٹائی نگر تھانے‘ ایس ایس پی آفس میں احتجاج اور دھرنے کے بعد مطالبات منظورنہ ہونے کے خلاف جمعرات کو نیشنل ہائی وے پر نسیم نگر گیٹ کے قریب بڑا احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کرکے دھرنادیا تھا جس کے بعد کراچی سے حیدرآباد اور اندرونی سندھ وپنجاب جانے اور آنے والی ٹریفک معطل ہوگئی تھی ‘ احتجاج نے سندھ بھر میں وکلا کو متحرک کردیاتھا اور کراچی کے سینکڑوں وکلا بھی صدر کراچی بار عامر نواز وڑائیچ کی سربراہی میں احتجاج میں شریک تھے۔

ملک بھر سے سے مزید