• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بولرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری 19 گیندوں پر 56 رنز دیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولروں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری 19گیندوںپر56جبکہ آخری دس اوورز میں 123 رنز دیئے۔گلین فلپس نے پہلی ون ڈے سنچری بنائی اور ان کے لاٹھی چارج کے سامنے بولر بے بس ہوگئے۔شاہین آفریدی کے آخری اوور میں25رنز بنے۔شاہین آفریدی نے اپنے 60 ویں ون ڈے میں دوسری بدترین بولنگ کی انہوں نےدس اوورز میں88رنز دے کر تین وکٹ لئے اس سے قبل2023کے ورلڈ کپ میں بنگلور میں انہوں نے90رنز دیئے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔شاہین شاہ اور نسیم شاہ نے آخری پانچ اوورز میں84رنز بناکر نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور بنانے میں مدددی۔

اسپورٹس سے مزید