• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی، ہائر ایجوکیشن کے محسن خان کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کے دوسرے دن کھیل کی خاص بات ہائر ایجوکیشن کے24 سالہ محمد محسن خان کی ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلی فرسٹ کلاس سنچری تھی۔پی ٹی وی کی ٹیم واپڈا کے خلاف پہلی اننگز میں 421 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ وقارحسین 78 محمد شہزاد 74 محمد طحہ 59 اور سلمان خان 59 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔خالد عثمان نے 146 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں واپڈا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 180 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔پی ٹی وی نے اپنی دوسری اننگزمیں 3 وکٹوں پر 42 رنز بنائے تھے، اسے 283 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن نے ایس این جی پی ایل کے خلاف دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 291 رنز بنائے ۔محمد محسن خان نے  105 رنزبنائے۔ محمد سلمان 6وکٹیں لیں،  ایس این جی پی ایل اپنی پہلی اننگز میں 113 رنز بناسکی۔ہائر ایجوکیشن کی   برتری 357 رنز  ہے۔ کے آر ایل نے غنی گلاس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 263 رنز بنائے تھے۔ غنی گلاس کی ٹیم پہلی اننگز میں406 رنز بناسکی۔اسٹیٹ بینک کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 415 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رمیز عزیز نے   180 رنز بنائے ۔ ایشال ایسوسی ایٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 177 رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید