کراچی(نیوزڈیسک)حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے 183فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی قیدیوں کو ہفتے کی صبح ایک تقریب میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے حوالے کیا گیا، غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یہ پانچواں تبادلہ ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کی تجویز کے تناظر میں کمزور ہوتا جا رہا ہے۔