ملتان (سٹاف رپورٹر) میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام خاتمہ سود، غزہ میں جنگ بندی کے مشرق وسطی پر اثرات کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، مقررین کا سودی معاشی نظام کے خاتمہ کاحکومت سے مطالبہ،اسرائیل کے مظالم پر غزہ کے عوام کے عزم وہمت استقلال پر خراج تحسین، تعمیر نو کے امریکی پروگرام کو مسترد کر دیا،کانفرنس کی میزبانی سلیم الرحمن میو مرکزی بانی چیف آرگنائزر نے کی جب کہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر فرید احمد پراچہ نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے استحکام کا انحصار خاتمہ سود میں ہیں،دنیا کے بیشتر غیر مسلم ممالک بھی بلاسود بینکاری کررہے ہیں، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ سود حرام ہے اور یہ اللہ اور اس کے نبی ﷺ کا فیصلہ ہے، سلیم الرحمن میو، چوہدری اعظم میو اور نور الدین میو نے کہا کہ میو قومی یکجہتی کونسل خاتمہ سود کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔