• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، کمسن بچے اور دولڑکیوں سمیت 5افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں سمیت 5افراد کو اغواءکرلیا گیا۔ تھانہ ائرپورٹ کو عامرشہزا د نے بتایاکہ میرا بیٹا فیضان علی عمر 4سال گھر سے نکلا جو واپس نہ آیا ۔ تھانہ ائرپورٹ کو محمد اقبال نے بتایا کہ میر ابیٹا قیصر اقبال گھر سے نکلا جو ابھی تک واپس نہیں آیا۔تھانہ واہ کینٹ کو امیر نے بتایاکہ سائل کی نواسی(س) بی بی عمر 18 سال جو میرےپوتے شیر علی کے ساتھ شادی شدہ ہے۔صابر حسین ،عجب گل ،فضہ بی بی زوجہ صابر حسین ،محمد اسلم سائل کے رشتہ دار ہیں جو 17جنوری کوسائل کے گھر آئے اور سائل کی بھتیجی(س) بی بی کو اغواء کر کے لے گئے۔ تھانہ صدرواہ کو گلفرازحسین نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد صائم مغل عمر 18 سال جو ڈگری کالج واہ کینٹ میں سکینڈ ائیر کا طالب علم ہے 27جنوری کواپنے گھر لوسر شرفو سے کالج کے لئے گیا مگر واپس نہ آیا۔ بیٹے کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ گوجر خان کو عبدالقدیر نے بتایا کہ (الف)بی بی عمر 21 سال 4فروری کو گھر سے غائب ہو گئی۔ کسی نے میری بیٹی کو ا غواء کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید