راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں وارداتیں بڑھ گئیں،3 گاڑیاں،17موٹرسائیکل غائب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 2گاڑیوں12موٹرسائیکلوں،36موبائل فونز، طلائی زیورات ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ بنی کے علاقہ اصغر مال چوک میں حنظلہ رحمان سے 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر20ہزار روپے ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ فیصل کالونی میں شہری سے گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے اور موبائل ،فیصل کالونی میں شہری سے گن پوائنٹ پر3موبائل ،فیصل کالونی میں حمزہ اسلم سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین لیاگیا،صادق آباد میں جہاز گراؤنڈ کے قریب نویدکے گھرسے اڑھائی لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی8وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ5موٹر سائیکل، ایک کار چوری ،ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔