• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پرفائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کرنیوالاملزم گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) غیرت کے نام پرفائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول نے ملزم کی ہمشیرہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا، واقعہ کا مقدمہ چند یوم قبل درج کیا گیا تھا، ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، جاتلی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید