راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکےشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ملزموں سے 10 لیٹر و 2بوتل شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں مندرہ،روات، چکلالہ، گوجر خان ، روات اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ ادھر امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کو گرفتار کر لیا،جوکہ 2025 سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا، پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت دیگر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اسےگرفتار کیا۔