• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کا مہینہ اصلاحِ کردار کیلئے بہترین موقع ہے،حمزہ تاج عباسی

راولپنڈی(جنگ نیوز)نوجوان سیاسی و سماجی متحرک رہنما حمزہ تاج عباسی نے ایک موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کی اہمیت اور معاشرتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک محض عبادات کا مہینہ نہیں بلکہ یہ احتسابِ ذات، اصلاحِ کردار اور مثبت معاشرتی رویّوں کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ اس بابرکت مہینے میں ہر فرد کو اپنے عملی کردار پر توجہ دینی چاہیے اور اپنے ارد گرد نظر رکھتے ہوئے ضرورت مند افراد کی مدد کرنی چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید