• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،رمضان بازار پاکستان ٹاؤن ،غیر معیاری اور من مانی قیمتیں وصول

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی رمضان بازار سج گئے، شہر بھر میں مجموعی طور پر 7رمضان بازار لگائے گئے ہیں، شہر بھر میں دیدہ دلیری سے من مانی قیمتیں وصول کئے جانے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش رہا، خریدار کی حیثیت سے آنکھوں دیکھے حال کے مطابق چکن، کریانہ، تازہ سبزیوں اور پھلوں کی حکومتی قیمت پر فراہمی کا صرف ڈھنڈورا پیٹا گیا عملاً غیر معیاری سبزیاں اور پھل زیادہ سے زیادہ قیمتوں پر وصول کئے گئے ، اسلام آباد ایکسپریس وے پر پیر ڈبلیو ڈی روڈ کے ساتھ لگائے گئے رمضان بازار میں پرانے پاپی سٹال ہولڈرز کی قابض تھے جو مجسٹریٹ کی موجودگی میں سی کوالٹی فروٹ اے کلاس قیمت میں فروخت کر رہے تھے ، آلو اور پیاز فروخت کرنے والے تو حلال حرام کی تمیز کئے بغیر 60روپے والے پیاز کے 80 روپے کلو وصول کئے جا رہے تھے جبکہ 23روپے والے آلو کے 26روپے کلو وصول کر رہے تھے۔
اسلام آباد سے مزید