راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) اساتذہ و ملازمین کے مسائل کے فوری حل کے لیے تعلیمی دفاتر میں شفافیت ناگزیر ہو چکی ہے۔ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اچھی شہرت کے حامل اہل کاروں کو دفاتر میں تعینات کیا جائے۔ اساتذہ کے حقوق اور مفاد سے متعلقہ انکوائریز کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے کئی کئ ماہ تک انکوائری رپورٹس مجاز اتھارٹی کو پیش نہیں کی جاتیں بعض عناصر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی ابھرتی ہوئی پرفارمینس کو ناکام بنانے کی سازشوں میں ملوث ہیں۔