• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی آٹو ورکشاپس کی بھرمار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کینٹ کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی آٹو ورکشاپس کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ، تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا مشکل ہوگیا ہروقت ٹریفک جام رہنے لگی ،گوالمنڈی ،صدر ،احاطہ مٹھو خان، ٹیپو روڈ، ڈھوک پیراں فقیراں ،ٹینچ بھاٹہ اور دیگر کینٹ ایریازمیں ورکشاپس مالکان نے اپنی گاڑیاں اور سامان سڑکوں ،گلیوں اور فٹ پاتھوں پر پھیلا رکھا ہے، جس سے راستےسکڑ گئے ہیں اور پیدل چلنے والوں باالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے گزرنا مشکل ہو چکا ہے،کینٹ کے رہائشیوں نے وفاقی محتسب اورسٹیشن کمانڈر سے اصلاح احوال کے لئے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔رہائشی علاقوں میں ان ورکشاپس سے پیدا ہونے والےشور اور دھوئیں سےاہل علاقہ کا سکون غارت ہو چکا، سائلنسروں کی صفائی کےلئے تیزاب کے استعمال سے جلدی امراض اور ناک و گلے کی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ، زیادہ تر ورکشاپس بغیر کسی منظور ی یا کمرشل لائسنس کے قائم کی گئی ہیں اور اکثر ورکشاپس عمارتوں کی بجائے سڑکوں کے کنارے بنائی گئی ہیں، ٹول بکس لے کر سڑکوں پر گاڑیاں کھول لی جاتی ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والانہیں۔
اسلام آباد سے مزید