راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں ایک شخص نےخود کو آگ لگا لی ،جس سے وہ بری طرح جھلس گیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق چوکی حمیدہ کے علاقہ میں ایک شخص نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی ،اطلاع ملنے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کے حکم پر ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی ایس پی کینٹ موقعہ پر پہنچے، انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے،مذکورہ شخص امجد خان کے خلاف اس کی سابقہ اہلیہ نے پولیس کو درخواست دی کہ امجد خان نے انکا ملکیتی ٹینکر دھوکہ دہی سے فروخت کردیا ہے، مقامی پولیس نے حسب ضابطہ فریقین سے دریافت عمل میں لائی، بعد ازاں مذکورہ شخص کی بابت علاقہ میں خود کو آگ لگانے کی کوشش کی اطلاع ملی،پولیس نے فوری موقعہ پر پہنچ کر مذکورہ کو خود کو آگ لگانے سے روکا اور علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔