• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوشربا مہنگائی نے روزہ داروں کی کمر توڑ دی، مرزا عبدالرحمن

اسلام آباد (جنگ نیوز)سابق نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا عبدالرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی دعوے صرف میڈیا اور اخبارات میں عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ہیں عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی کی شرح کئ فیصد بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ حکمرانوں کو خوش کرتی نظر آتی ہے ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی لہر اور بےروزگاری عروج پر ہے۔ ملکی معیشت بری طرح مفلوج ہو چکی ہے۔
اسلام آباد سے مزید