راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے،ٹریفک پولیس کے900سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر سکیورٹی آفیسر ٹریفک ہیڈ کواٹر انسپکٹر محمد وسیم نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ٹریفک پولیس کے 900سے زائد افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے۔