اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہےجبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔شمال مغربی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔گزشتہ روز ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی12، جڑواں شہروں میں 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔