راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)انجمن تاجران راولپنڈی موتی مسجد لیاقت باغ کے زیر اہتمام باران رحمت کیلئے نماز استسقا ء ادا کی گئی جس کی امامت خطیب موتی مسجد مفتی ریاض محمد نے کی۔نماز استسقا ء میں راولپنڈی کی تاجر برادری اور شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔مفتی ریاض محمد نے کہا کہ دعا کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اعمال کا بھی جائزہ لینا چاہیئے اور ا یسے اعمال کرنے چاہیئں جن سے اللہ تعالیٰ راضی ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شکر ادا کرنا چاہیئے کہ اللہ نے ہمیں نبی کریم ﷺ کا امتی بنا کر اس دنیا میں بھیجا ہے۔