کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کےسابق سینیٹر میرطاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچ بطور قوم ملک میں باعزت باوقار زندگی حق حاکمیت اور وسائل پر اختیار چاہتا ہے لاپتہ افراد کے مسئلہ کو التوا میں ڈالنا احمقانہ فیصلہ ہے جو کسی بھی اعتبار سے ریاست کے مفاد میں نہیںڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی ایک بڑی علمبردار کے طور پر جانی جاتی ہیںاوراتنی بڑی عوامی تحریک کو دبایانہیں جاسکتاانہوںنے کہاکہ لاپتہ افراد کامسئلہ حل کیاجاتاتوآئے روز احتجاج کی نابت نہ آتی 76سال گزرنے کے باوجود بلوچ آج بھی آخر کیوں خود کومحکوم خیال کرتا ہے۔