کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے منورہ منیر کی قیادت میں ہفتہ کو مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے منورہ منیر نےشرکاء سے خطاب کرت ےہوئے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ملک بھر میں عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیئے لیکن ہماری جماعت کا مینڈیٹ چوری کرکے ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا جو قابل مذمت اقدام ہے ۔