• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کو خون پسینہ دینے والے کارکنوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری، عطاء تارڑ

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کو خون پسینہ دینے والے کارکنوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری،،وفات پاجانے والے کارکنان کی پارٹی کیلئے خدمات بے مثال تھیں،پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام لاہور پارٹی آفس نصیر آبادمیں گڈو شاہ سمیت دیگر انتقال کر جانے والے پارٹی کے وفادار مرحوم کارکنوں کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کی صدارت میں ہوئی۔دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وفات پاجانے والے کارکنان کی پارٹی کے لئے خدمات بے مثال تھیں،کارکنان نہ ہوں تو نہ کوئی ایم پی اے نہ ایم این اے ہے،ایسے کارکنان جو پارٹی کو خون پسینہ پارٹی کو دیتے ہیں ان کے جانے کے بعد ان کے بیوی بچوں کی کفالت پارٹی کی ذمہ داری ہے،کارکنوں کا جذبہ اور کاوش سے پارٹیاں زندہ رہتی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید