کراچی(اسٹاف رپورٹر)14 واں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنلز گالف ٹورنامنٹ میں پروفیشنل ٹائٹل دفاعی چیمپئن احمد بیگ کے نام رہا۔ وہ 937676 روپے کی انعامی رقم کے حقدار رہے۔ محمد زبیر رنر اپ ، محمد منیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پنڈی کے محمد امجد یوسف نے ہول ان کا کارنامہ انجام دیا ۔ مہمان خصوصی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد تھے۔ پرو ایم ایونٹ میں محمد زبیر کی ٹیم نے 50000روپے کا ٹاپ پرائز جیتا۔ منہاج مقصود کی ٹیم رنرز اپ جبکہ شاہد جاوید خان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کے جی سی کیڈیز میں کامران ظہور، کے جی سی سینئر پروفیشنلز میں سلیم عنایت، جبکہ عبداللہ کے جی سی پروفیشنلز کیٹیگری میں ٹائٹل ہولڈر بنے ۔