کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی بال ٹیمیں رواں سال 24 انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لے گی، جونیئر ٹیم اکتوبر میں بحرین میں یوتھ ایشین گیمز میں حصہ لے گی ، سینئر ٹیم نومبر میں آسٹریلیا میں عالمی بیچ والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ انڈر21ٹیم اکتوبر میں جار جیا میں عالمی چیمپئن شپ ، خواتین ٹیم کروشیا اور سربیا میں عالمی ایونٹ ، اپریل میں سینئر مینز اور خواتینٹیم ایشین مقابلے ، جون میں جرمنی میں خواتین لیگ، ایشین والی بال کپ میں شریک ہوگی۔ انڈر19گرلز ٹیم جولائی میں کروشیا اور سربیا میں انڈر19 مقابلے میں حصہ لے گی، پاکستانی ٹیم ستمبر میں عالمی چیمپئن شپ میں بھی حصہ لے گی۔